Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 61 ہزار کی حد عبور کر لی

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج زبردست تیزی کا رجحان رہا ، جس کے بعد انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ  ، 61 ہزار  کی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 72 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 496 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 592 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

Related posts

ڈالر گراوٹ کا شکار ، روپے کی قدر بڑھ گئی ، اسٹاک ایکسچینج میں استحکام

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخی بلندی پر، ڈالر مزید سستا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس نے نئی بلندیوں کو چھو لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment