Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، ڈالر 278 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔

دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر نو پیسے مہنگا ہوا تھا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 278 روپے 60 پیسے تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

کاروبار کے آغاز میں ہی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای100 انڈیکس 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی،انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 80001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

Related posts

آٹا ملز تیسرے روز بھی بند، بحران کا خدشہ

Mobeera Fatima

یوکرین کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Mobeera Fatima

دریائے راوی میں 39 سال بعد بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے

Mobeera Fatima

Leave a Comment