Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

سردی کی شدت برقرار، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

چترال، دیر اور سوات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رات کے اوقات میں بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید جبکہ پشاور، نو شہرہ، مردان اور صوابی میں ہلکی سے درمیا نی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، بھکر، نور پور تھل، لیہ، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اورگرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related posts

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ ،21 افراد جاں بحق، 30 سے زائد افراد زخمی

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے سیچویشن روم میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، جی 7 اجلاس مختصر کردیا

Mobeera Fatima

اسپین میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی ، 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment