Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

دورہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی دعوت قبول کر لی

وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے عید الاضحی کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت کے لیے صدر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے مئی 2024 میں متحدہ عرب امارات کے اپنے انتہائی نتیجہ خیز دورے کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو ایک پائیدار اور باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا جو کہ مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔

وزیر اعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے شیخ محمد بن زاید نے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اپنی مشترکہ خواہش کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

Related posts

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی

Mobeera Fatima

اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پی ایس ایل 10، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آج آمنے سامنے ہوں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment