Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک بھر میں آئندہ 2روز میں موسلادھار بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تونسہ، لیہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، ڈیرہ اسماعیل خان اورخوشاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ اور کرم میں بارش کی توقع ہے۔

زیارت، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، قلات، خضدار، قلعہ سیف اللہ اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کراچی، جامشورو، ٹھٹھہ اوربدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں آئندہ 2روز میں موسلادھار بارش کاامکان ہے، بارشوں سے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Related posts

پاکستان اور ترکی اسرائیل کیخلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کریں ، سراج الحق

Mobeera Fatima

ترامیم کے ووٹ کیلئے ہمارے ایم این ایز کو 20،20 کروڑ کی آفرز ہوئیں: اسد قیصر کا انکشاف

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ پختونخوا کا ڈی چوک احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونیوالے ملازمین کیلئے پروموشن کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment