Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حسینہ واجد کروڑوں روپے کی مالک ، سنگاپور میں بھی جائیدادیں

بنگلا دیش میں سب سے طویل عرصے تک وزیرا‏عظم رہنے کے بعد مستعفی ہونے والی شیخ حسینہ واجد کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

حسینہ واجد کا شمار دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔ ان کی سالانہ تنخواہ تقریباً 13 لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا سے زائد تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق شیخ حسینہ 6 کروڑ ٹکے سے زائد کی مجموعی دولت کی مالک ہیں۔

حسینہ واجد 6 ایکڑ زرعی اراضی کی بھی مالک ہیں اس کے علاوہ وہ فش فارم سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بھی فائدہ اٹھاتی ہیں۔ ان کے پاس ایک مہنگی گاڑی بھی ہے جو انہیں تحفے میں دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی دولت میں ریئل اسٹیٹ کا بھی ایک بہت بڑا حصہ ہے ، وہ بنگلہ دیش میں کئی جائیدادوں کی مالک ہیں، جن میں ان کا فیملی مینشن بھی شامل ہیں۔

بنگلادیش کے علاوہ شیخ حسینہ کی بیرون ملک بھی جائیدادیں ہونے کی اطلاعات ہیں ، سابق وزیر اعظم کے سنگاپور میں گھر ، رہائشی پلاٹ اور ولا بھی ہیں۔

حسینہ واجد کو دنیا ميں سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والی منتخب خاتون سربراہ کا اعزاز حاصل رہا ، گزشتہ ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد حسینہ واجد عہدے سے مستعفی ہو کر فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت فرار ہو گئی تھیں۔

Related posts

رشوت کا الزام ثابت ، پیرو کے سابق صدر الیجاندرو ٹولیڈو کو ساڑھے 20 سال قید

Mobeera Fatima

ہانیہ عامر انسٹاگرام فالوورز کی دوڑ میں سب سے آگے

Mobeera Fatima

کرپشن کیسز ، کویت کے سابق وزیر داخلہ و دفاع کو 7 سال قید

Mobeera Fatima

Leave a Comment