Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

وزیراعظم آج صدر رئیسی کی نمازِ جنازہ میں شرکت، آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے آج تہران جائیں گے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ ایران میں انکے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وزراء بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعظم ایرانی صدر رئیسی اور دیگر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر ساتھیوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات آج تہران میں ادا کی جائیں گی جس میں کئی ممالک سے وفود شرکت کریں گے۔ تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

ابراہیم رئیسی کو کل بروز جمعرات انکے آبائی شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ روز ایران کے شہر قم میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی جس میں ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

Related posts

برطانیہ میں مسجد جلانےکی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

Mobeera Fatima

جاں بحق حاجی بغیر اجازت حج کررہے تھے، سہولیات موجود نہ تھیں، سعودی سفارتخانہ

Mobeera Fatima

پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق ہو گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment