Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایک سال میں 28 ہزار پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواستیں دیں، رپورٹ

یورپی یونین کے ادارہ برائے پناہ گزین (ای یو اے اے) نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران 28 ہزار پاکستانیوں نے یورپی یونین پلس ممالک میں پناہ کیلئے درخواستیں دیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستانیوں کی جانب سے 3400 کے قریب یورپ میں پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں اسی مہینے میں اس اعداد وشمار میں کمی ریکارد کی گئی، اکتوبر 2024 یہ تعداد 1900 ہے۔

پاکستانیوں کی جانب سے پناہ کی سب سے زیادہ درخواستیں وصول کرنے والا ملک اٹلی تھا، جس کے بعد فرانس، یونان اور جرمنی میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے درخواستیں دیں۔

کنٹری فوکس آن پاکستان رپورٹ کے مطابق یورپی یونین پلس ممالک نے پاکستانی درخواستوں پر 20 ہزار فیصلے جاری کئے جن میں سے صرف 12 فیصد درخواست دہندگان کو پناہ گزین کا درجہ یا ذیلی تحفظ دیا گیا۔

Related posts

کن کن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ماڈلز کے نام جاری

Mobeera Fatima

حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک جا پہنچی

Mobeera Fatima

Leave a Comment