رواں ہفتے 15 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔
ملک میں مہنگائی کی شرح میں دو ہفتے مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے پھر سے 0.08 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 12.75 فیصد پر آگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مہنگائی کے بارے میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور 28 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں سات روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 29 روپے جبکہ ایل پی جی سلنڈر 8 روپے تک مہنگا ہوا، علاوہ ازیں دال چنا، گڑ، جلانے کی لکڑی، آلو، گھی، خوردنی تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔