Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی سستی کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بجلی سستی کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست شہری شیخ لطیف شاہد کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں سیکرٹری توانائی اینڈ پاور ڈویژن اور چیئرمین نیپرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دن بہ دن بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے غریب آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے،بجلی کے بھاری بل ادا نہ ہونے پر مساجد کو تالے لگ گئے ہیں۔

موقف اختیار کیا گیا کہ بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ غیر قانونی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ بجلی بلوں میں بھاری اضافے کی وجہ سے عوام گھر کا سامان بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

حکومت نے غیر قانونی طور پر بجلی بلوں میں فکس ٹیکس نافذ کیا، مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں، اعلیٰ عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت بجلی بلوں میں اضافی چارجز کی وصولی کالعدم قرار دے۔ بجلی سستی کرانے کیلئے درخواست دے کر شہری نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کر دی۔

Related posts

باجوڑ: چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک، دھماکے سے 11 اہلکار شہید

Mobeera Fatima

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی تاحال منظوری نہ مل سکی

Mobeera Fatima

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی چائے کی درآمد میں 18 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment