Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سونے کی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے تولہ ہو گئی

سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے، اضافے کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے تولہ ہو گئی۔

پاکستان میں سونے کے ریٹ  میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔

دس گرام سونے کے نرخ میں 1029روپے کا اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونے کے نرخ دو لاکھ 17 ہزار 335 روپے پر پہنچ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 27 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی او نس قیمت 2415 ڈالر ہو گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز سونا 400 روپے سستا ہوا تھا۔

Related posts

ایڈہاک ججز کی تعیناتی، چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج

Mobeera Fatima

ڈیجیٹل دہشتگردی ہو رہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

’’حد سے آگے بڑھنے کیلئے رکاوٹوں کو توڑنا ہوگا’’فخر زمان پھر میدان میں

Mobeera Fatima

Leave a Comment