کار سوار شخص نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر بیرئیر توڑتے ہوئے گاڑی گیٹ سے ٹکرا دی ، جس سے جیل میں رات گئے سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
پولیس کے مطابق کار سوار شخص بیریئر توڑ کر گیٹ نمبر 5 تک پہنچا جسے فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی ہے، اس کا تعلق تحصیل سمندری سے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گاڑی ریورس کرکے بیریئر اور گیٹ سے ٹکرائی۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کئی ہائی پروفائل قیدی موجود ہیں۔