Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

برطانیہ میں مسجد جلانےکی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

لندن: ساؤتھ پورٹ واقعےکے بعد مسجد جلانےکی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد ایک شخص نے سوشل میڈیا پر مسجدوں کو نمازیوں سمیت جلانےکی پوسٹ کی تھی جسے اب عدالت نے 2 سال قیدکی سزا سنا دی ہے۔ 

برطانوی میڈیا  کے مطابق 43 سالہ مجرم جیرائنٹ بوائس نے3 بچیوں کےقتل کے بعد کئی پوسٹس کیں اور مجرم نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت والا تحریری مواد شیئر کیا تھا۔ 

برطانوی عدالت اس سے قبل بھی پرتشدد مظاہروں کے دوران مسجد سے متعلق نفرت انگیز سوشل میڈیا پوسٹ پر 53 سالہ خاتون جولی سیوینی کو 15 مہینے قید کی سزا سنا چکی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل برطانیہ میں ایک فیک نیوز پھیلائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو ہلاک کرنے والا شخص ایک مسلمان تارک وطن ہے جبکہ حقیقت یہ تھی کہ اس واقعے کے 17 سالہ ملزم کا تعلق روانڈا سے تھا۔

Related posts

محکمہ صحت سندھ میں 12 ارب روپے کے گھپلوں کا انکشاف

Mobeera Fatima

سوشل میڈیا ایپس کی سروس چند گھنٹے متاثر رہنے کے بعد بحال

Mobeera Fatima

قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمد میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment