Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اڑان کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 14 پیسے کا اضافہ ہوا،جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 6پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 32 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276.96 روپے اور قیمت فروخت  279.45 ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر معمولی اضافے کے بعد 278 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک روز میں 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی ۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 750 روپے جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 12 ہزار 6 سو 25 ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 730 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے ہو گئی تھی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

Mobeera Fatima

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 280.4 روپے پر برقرار

Mobeera Fatima

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

admin

Leave a Comment