Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی کا شکار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پھر مندی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد کھو دی ، جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ،،100انڈیکس میں 1530 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، پہلے سیشن کے دوران انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 280 روپے 63 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

Related posts

پنجاب کی آٹا ملز نے آٹے کی قیمت بڑھا دی

Mobeera Fatima

پاکستان میں 68 فیصد رقبہ بنجر قرار دیا جا چکا ہے، شیری رحمان

Mobeera Fatima

پنجاب میں 1769 موضع جات زیر آب ہیں ، ڈی جی پی ڈی ایم اے

Mobeera Fatima

Leave a Comment