Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

انٹر بینک میں ڈالر سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہوگیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

انٹربینک میں ڈالر 12 پیسوں تک سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر279 روپے60 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر دس پیسے مہنگا ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس میں 329 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 114 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس میں معمولی کمی دیکھی گئی، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 77 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 784 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔

Related posts

اب سپریم کورٹ میں کچھ بھی بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتا، چیف جسٹس

Mobeera Fatima

ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ ڈالر بڑھ گئے

Mobeera Fatima

پاکستان بھر میں 77ویں یومِ آزادی کا جشن آج منایا جارہا ہے

Mobeera Fatima

Leave a Comment