Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ نے شکست نہیں کھائی مگر پیوٹن بازی لے گئے، سابق امریکی مشیرِ

الاسکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی پہلی براہِ راست ملاقات کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ کا انعقاد کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب دینے سے گریزکیا۔

دلچسپ بات یہ رہی کہ بریفنگ کا آغازمہمان  پیوٹن نے کیا جسے بعض مبصرین نے ایک مضبوط سفارتی اشارہ قراردیا، دونوں صدورنے ملاقات کو “مثبت” اور “تعمیری” قراردیا اورکہا کہ چند معاہدے طے پا چکے ہیں۔

سابق امریکی مشیرِقومی سلامتی جان بولٹن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ” ٹرمپ ہارے نہیں لیکن پیوٹن واضح طورپرجیت گئے، روسی صدرکا رویہ خود اعتماد سے بھرپورتھا انہوں نے سفارتی برتری حاصل کی۔

سی این این کے مطابق پیوٹن نے روس کے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا جبکہ امریکی صدرنے باربار ” اچھی گفتگو” کا ذکرکیا لیکن کسی ٹھوس نتیجے یا معاہدے پرروشنی نہیں ڈالی۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 40 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا الزام، عمر ایوب اور علیمہ خان طلب

Mobeera Fatima

مشرق وسطی میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment