Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

واشنگٹن، بھارتی یوم آزادی کی تقریب پر سکھوں کا سفارتخانے کا گھیراؤ، خالصتان کے نعرے گونج اٹھے

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی یوم آزادی کی تقریب کے دوران کشیدہ مناظر دیکھنے میں آئے جب سکھ مظاہرین کی بڑی تعداد نے بھارتی سفارتخانے کا گھیراؤ کرلیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور “بھارت مردہ باد” اور “قاتل مودی” جیسے شدید نعرے لگائے۔

خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹرگُربخش سنگھ سندھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 17 اگست کو خالصتان ریفرنڈم کیلئے ہزاروں سکھ واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، وہ دن دورنہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کرا کے خالصتان قائم کیا جائیگا۔

مظاہرین نے سفارتخانے کے باہرکئی گھنٹوں تک دھرنا دیا اوربھارتی حکومت کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا، بھارتی حکام نے احتجاج پرکسی ردعمل سے گریزکیا تاہم تقریب کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔

Related posts

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے 35 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا

Mobeera Fatima

واشنگٹن میں میوزیم کے باہر فائرنگ ، اسرائیلی سفارتی عملے کے 2 ارکان ہلاک

Mobeera Fatima

چیف جسٹس پر قتل کے فتوے، حکومت کا سخت ترین کارروائی کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment