Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی ناقابلِ شکست ٹیم ٹرافی اٹھانے کو تیار

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی دو ناقابل شکست ٹیمیں مد مقابل ہوں گی اور پہلی ناقابلِ شکست ٹیم ٹرافی اٹھائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن کا فائنل کوالیفائی کرنے والی جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں میں کوئی میچ نہیں ہاری ہیں۔ فائنل میں کامیاب ہونے کے بعد، ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری ناقابل شکست ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ جتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم سامنے آئے گی۔

جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان مجموعی ورلڈکپ مقابلوں میں 1979 کے بعد پہلی مرتبہ دو ناقابل شکست ٹیموں کا فائنل میں مقابلہ ہوگا۔ 1979 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل سے پہلے کوئی میچ نہیں ہاری تھیں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 1979 اور 1975 کا ورلڈکپ ناقابل شکست رہتے ہوئے جیتا تھا۔

اسی طرح 2003 اور 2007 کی ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی جبکہ 1996 میں سری لنکا کی ٹیم دو واک اوور سمیت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی بات کی جائے تو 2002 کا فائنل ناقابلِ شکست ٹیموں انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ہوا تھا۔

Related posts

یمنی زیدی کو شہرت دینے والا ڈرامہ میرے ہاتھ میں آ کر نکل گیا، حبا علی

Mobeera Fatima

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

Mobeera Fatima

وی پی این اب موبائل نمبر سے رجسٹر کریں، پی ٹی اے نے بڑی سہولت فراہم کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment