Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کا گوشت ایک بار پھر 577 روپے کلو ہو گیا

ملتان اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے کلو مہنگا ہو گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روزگوشت کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی تھی۔

سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کے ریٹ میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے کلو ہو گیا ہے۔

لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے کااضافہ ہواہے، اس اضافے کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو ہوگیا ہے۔گزشتہ روز مرغی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ملتان میں انڈوں کی قیمت میں دو دن کے دوران 38 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Related posts

امریکی صدر کا درآمد کی گئی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان انتخابات، شگر میں 71 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کیلئے تیاریاں مکمل

Mobeera Fatima

محمد یوسف کے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر کوچز کیساتھ اختلافات تھے ، اندرونی کہانی

Mobeera Fatima

Leave a Comment