Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سکیورٹی خدشات ، بلوچستان میں شام 5 سے صبح 5 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی

بلوچستان حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق صوبے بھر کی شاہراہوں پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک عوامی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ گزشتہ روز صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے رات کے سفر پر پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے کی شاہراہوں پر رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی۔

Related posts

مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب

Mobeera Fatima

سعودی ائیر لائن نے حجاج کرام کیلئے ٹھنڈے احرام متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لیں

Mobeera Fatima

اسرائیل کا زمینی حملہ ، لبنان کی فوج شمالی سرحد سے ہٹ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment