الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد انتظامیہ سے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات جلد مکمل کیے جائیں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے کا بھی فیصلہ بھی کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیاں ساتویں مردم شماری رپورٹ کے مطابق ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 125 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی،اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیاں 23 جولائی کو فائنل ہوں گی۔