Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گردشی قرضہ 2.8 ہزار ارب روپے تک پہنچنے کا امکان

جولائی میں بجلی کی قیمت میں 51 فیصد اضافے کے باوجود رواں مالی سال کے اختتام تک گردشی قرضہ 2.8 ہزار ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع نے موقر قومی اخبار کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے جولائی سے بجلی کی قیمت میں اضافے کے باجود رواں مالی سال کے لئے گر دشی قرضے میں مزید 417 ارب کے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے بعد گردشی قرضہ جون کے اختتام تک مجموعی طور پر بڑھ کر 2.383 ہزار ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

یہ گردشی قرضہ آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدے اور سرکولر ڈیبٹ منیجمنٹ پلان 2023-24ء کے تحت مقرر کئے گئے ہدف سے زیادہ ہے، عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدے کے تحت حکومت 381 ارب روپے کی سبسڈی دے سکتی ہے، اس سے اگلے سال جون تک قرضوں کو 2.42 ہزار ارب روپے تک رکھنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

شہری قومی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں کروانے سے گریز کریں، نادرا

Mobeera Fatima

ملک بھر میں 2024 کے آخری سپرمون کا نظارہ

Mobeera Fatima

صنم جاوید کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment