Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

صنم جاوید کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید خان کے مبینہ ‘اغوا’ پر پشاور میں ایف آئی آر درج کرا لی گئی ہے۔

صنم جاوید کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمہ میں 5 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے جس کے بعد وہ گرفتاری اور اس کے بعد سزا سے بچنے کے لیے ممبینہ طور پر خیبر پختونخوا میں روپوش ہو گئی تھیں۔

ایف آئی آر ایڈووکیٹ حرا بابر کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ 6 اکتوبر کی شب اپنی قریبی دوست صنم جاوید خان کے ہمراہ پشاور میں موجود تھیں۔ دونوں نے ‘آرٹسین پلیٹ کیفے ‘میں کھانا کھایا اور اس کے بعد پشاور کینٹ کی جانب روانگی اختیار کی۔

ایف آئی آر کے مطابق رات 10 بج کر 40 منٹ پر جب وہ سول آفیسرز کالونی کے قریب پہنچیں تو سبز رنگ کے ایک ویگو ڈالے نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

گاڑی واپس موڑنے کی کوشش پر ایک سفید کار نے پیچھے سے ان کا راستہ بند کر دیا۔ دونوں گاڑیوں سے مجموعی طور پر پانچ افراد نکلے، جنہوں نے زبردستی صنم جاوید خان کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور ریڈ زون کی طرف روانہ ہو گئے۔

Related posts

سرکاری ریسٹ ہاؤسز آؤٹ سورس نہ کرنے سے محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کو کروڑوں روپے کا نقصان

Mobeera Fatima

جوڈیشل کمپلیکس حملہ ، مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار ، متعدد کے وارنٹ گرفتاری

Mobeera Fatima

عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Mobeera Fatima

Leave a Comment