Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کا شکار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم بیںٹگ کرتے ہوئے دائیں پسلی میں تکلیف محسوس کررہے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں آرام کروایا، میڈیکل ٹیم نے عماد وسیم کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کیلئے اسکین کروالیا ہے جس کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی۔

میگا ایونٹ سے قبل عماد وسیم کی انجری نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیدیا ہے، قومی ٹیم میں ان کے متبادل کے طور پر ابرار احمد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کو 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل پاکستان نے کمزور آئرلینڈ کے خلاف بھی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

Related posts

خود پر اعتماد رکھ کر کھیلیں، سب کو غلط ثابت کریں گے، اظہر محمود

admin

ارشد ندیم کا طلبا کے لیے100لیپ ٹاپس بطور تحفہ دینے کا اعلان

Mobeera Fatima

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment