Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ ایک مذاق، انہیں کوئی مس لیڈ کر رہا ہے، اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پر پابندی لگانے کا فیصلہ ایک مذاق ہےانہیں کوئی غلط مشورے دے رہا ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مذاق ہے، انہیں کوئی مس لیڈ کر رہا ہے، ایسا اس لیے کیا جارہا ہے کیونکہ پی ٹی آئی ہر لیڈر کیسز میں بری ہو رہا ہے ، ان سے اور کچھ نہیں بنا تو اس طرف چل پڑے ہیں۔ بہت ہی کوئی بیوقوف ہے کہ جنہوں نے یہ ریفرنس دائر کرنے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 ان کے گلے میں گھنٹے کی طرح بندھی ہوئی ہےاور یہ فارم 45 کی جو نمود ہے اس سے یہ بھاگنا چاہتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے فارم 45 ویب سائٹ پر لگائی اور پھر بعد میں ہٹا دی ،نواز شریف الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ن لیگ نے بتایا کہ ابھی ہم اس معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی سے بات چیت کریں گے تو پی پی انہیں کوئی مشورہ دے گی۔ مسلم لیگ والے جال میں پھنستے جارہے ہیں ۔  عطا تارڑ کی پریس کانفرنس کی ایک یا دو دن بعد لیگی وزرا تردید کررہے ہونگے۔

انکا مزید کہنا تھا مسلم لیگ ن کے پاس بڑے قابل لوگ ہیں لیکن حیرانی اس بات کی ہے انہیں آخر ہوا کیا ہے ۔

Related posts

نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

Mobeera Fatima

این ٹی ڈی سی نے ملازمین کی ملنے والی میڈیکل سہولت ختم کردی

Mobeera Fatima

ڈالر دوسرے روز بھی مہنگا ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment