پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے، پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلہ دیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے آن فیلڈ امپائرز نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا جبکہ کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت تیسرے ٹیسٹ میں آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ میچ 15 اکتوبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔