Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی ائیر لائن کا پاکستان کیلئے بین الاقوامی روٹس پر50 فیصد رعایت کا اعلان

سعودی ائیر لائن نے پاکستان کیلئے بین الاقوامی روٹس پر50 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر 50فیصد تک کی غیر معمولی پروموشنل پیشکش کا اعلان کیا ہے۔

یہ اقدام سعودی ائیر لائن کی جانب سے اپنے مسافروں کو سال بھر خصوصی ڈیل اور مسابقتی نرخوں کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔یہ پیشکش پاکستانی مسافروں کو ”یور ٹکٹ یور ویزا“ سروس کے ذریعے مملکت سے بھی جوڑے گی،اور زائرین کو مملکت میں 96گھنٹے تک قیام،مختلف علاقوں کے سفر اور یہاں تک کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

پاکستانی مسافر اس پروموشنل پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اوریکم ستمبر سے 30نومبر 2024کے دوران سفر کیلئے اپنے ٹکٹ 31اگست2024تک بک کراسکتے ہیں۔

یہ پیشکش محض پاکستان سے سفر کرنے والے بزنس اور گیسٹ کلاس کے مسافروں کیلئے ہے، اور اس پیشکش کے ذریعے بزنس اور گیسٹ کلاس کے مسافر سعودیہ کے چار بر اعظموں پر مشتمل کسی بھی بین الاقوامی روٹ پر سفر کرسکتے ہیں۔

سعودیہ کی ویب سائٹ اور ڈیجیٹل چینلز پر ٹرپ پلاننگ سے لے کر چیک ان اور پوسٹ فلائٹ سپورٹ تک خدمات سے متعلق معلومات موجود ہیں۔ ہوائی اڈوں پر موثر گراؤنڈ سروسز، ہموار آپریشنز اور غیر معمولی دوران پرواز خدمات،اعلیٰ و معیاری کیٹرنگ، دوران پرواز تفریح اور دیگر سہولیات کے ذریعے مسافروں کے سفری تجربات کو مثالی و یادگار بنایا جا سکتا ہے۔

Related posts

سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

Mobeera Fatima

فیلڈ مارشل نے کسی صحافی کو انٹرویو دیا نہ برسلز ایونٹ میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر ہوا ، ترجمان پاک فوج

Mobeera Fatima

پاکستان پر الزامات کے بجائے بھارت دہشتگردی کی سرپرستی ختم کرے، ترجمان دفتر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment