Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

اسٹریلیا میں کرکٹ کو بطور مضمون پڑھانے کا فیصلہ

کرکٹ کے شائقین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا میں کرکٹ کو اسکول کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک آسٹریلوی اسکول نے کرکٹ کو نصاب میں متعارف کرا دیا ہے ، پرائمری کی سطح پر کرکٹ کا مضمون پڑھایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ وکٹوریہ اور اکیڈمی موومنٹ کے اشتراک سے اس کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد وکٹوریہ میں کرکٹ ایجوکیشن کو کلاس رومز تک لانا ہے۔

حکام کے مطابق آسٹریلیا میں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے پلان بنائے جا رہے ہیں۔ وکٹوریہ پہلا ادارہ  ہے، جس نے پرائمری مضمون کے طور پر کرکٹ کو شامل کیا ہے۔

آسٹریلیا میں کا 1877 میں ٹیسٹ کا آغاز ہوا، آسٹریلیا اب تک 6 ورلڈ کپ، ایک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ایک ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت چکا ہے۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

سابق سفیر اور بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند علالت کے بعد انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

سکیورٹی خدشات ، اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی

Mobeera Fatima

Leave a Comment