Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپراپی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت  کی۔ اس موقع پر خرم شہزاد، عامر محمود کیانی اور جمشید مغل عدالت میں پیش ہوئے۔

جج طاہر عباس سِپرا نے استفسار کیا کہ اسد عمر آئے ہیں؟ کہاں ہیں؟ جس پر وکیل صفائی آمنہ علی نے کہا کہ اسد عمر مقدمے سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

جج نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے حوالے سے رپورٹ آئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ دستیاب نہیں، آن لائن حاضری نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی، شوکاز نوٹس جاری کیا تھا آج بھی کر رہا ہوں، نوٹس میں لکھوں گا اگر انٹرنیٹ نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کریں ، بعد ازاں عدالت نے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضے کی منظوری دیدی ، رہائشیوں کو انخلاء کا حکم

Mobeera Fatima

زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment