Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

امریکی وفد اپنی مرضی سے آ رہا ہے ، عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی تو دھرنا دینگے ، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو بہت پہلے ملک چھوڑنے یا 2 سال کے لیے خاموش ہونے کی پیشکش دی گئی تھی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ امریکی وفد اپنی مرضی سے پاکستان آ رہا ہے، ہمیں اس بارے میں کچھ علم نہیں، ہم تو وہی بات کرتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی ہمیں بتاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 3 ہفتے ہو گئے ہیں عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، آپ انہیں بند کر کے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟
آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو وہاں دھرنا دیں گے۔

Related posts

تین بڑے شہروں میں مرغی سستی ہو گئی

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پی آئی اے کا کینیڈا سے آنیوالی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment