Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔

جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ آج نہیں آئیگا،چھٹیاں آ رہی ہیں اور ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے۔

ایڈووکیٹ خالد چودھری نے کہا کہ ہم توقع کررہے تھے آج فیصلہ آجائیگا جس پر عدالت نے کہا کہ  کیس کا فیصلہ لکھ رہے ہیں ، کچھ دیر میں آئندہ سماعت کی تاریخ دے دیں گے۔

Related posts

عیدالاضحی کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی، وزیراعظم نے منظوری دے دی

admin

عمر ایوب ، بیرسٹر سیف اور مشال یوسفزئی کی راہداری ضمانت منظور

Mobeera Fatima

ملکی تاریخ میں ایک دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment