Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، سردار سرفراز

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ہم نیوز پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں سردی بڑھ گئی ہے، سندھ کے کچھ علاقوں میں موسم سرد ہے،9 دسمبر سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 یا 4 جنوری کو بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

لاہور میں آج بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ 4 جنوری کے بعد گلگت بلتستان میں بھی بارش اوربرفباری کا امکان ہے،انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور جنوری میں سردی کا یہ سیزن بھی خشک رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

30 کرکٹر، ایک بھی اے کیٹگری کا نہیں، بابر اور رضوان کی بھی تنزلی

Mobeera Fatima

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ، رولز میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل

Mobeera Fatima

ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد جاں بحق ، 22 کی حالت غیر

Mobeera Fatima

Leave a Comment