Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف میں اختلافات نہیں ، مذاکرات ملک کے فیصلے کرنیوالوں سے ہی کامیاب ہونگے ، عارف علوی

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں ، مذاکرات ان سے ہی کامیاب ہوں گے جو ملک کے فیصلے کر رہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے میں کس کا کردار تھا سب جانتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق پارٹی چیئرمین کو مشورہ دوں گا۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی ، اسپیکر نے حکومتی اور پی ٹی آئی کمیٹی کو آج ملاقات کیلئے بلایا ہے۔

Related posts

فضائی آلودگی ، آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر آ گیا

Mobeera Fatima

بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت نہیں ، پاکستان پر حملے کیلئے کیس بنا رہا ہے ، امریکی اخبار

Mobeera Fatima

خیرپور: دکان سے خریدا گیا دودھ پینے کے بعد خاتون اور 3 بچے جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment