ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج شام بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔
گیانا میں آج موسم ابرآلود ہے ،ویدر رپورٹس میں بتایا گیا ہے بارش کے 60 فیصد امکانات ہیں، صبح 10:30 بجے کھیل کے آغاز پر 33 جبکہ دوپہر 1 بجے بارش کے 60 فیصد امکانات موجود ہیں۔
پہلے سیمی فائنل کے لیے ایک ریزرو دن رکھا گیا تھا لیکن دوسرے سیمی فائنل کیلئے ایسا نہیں تاہم میچ مکمل کرنے کیلئے 250 اضافی منٹ رکھے گئے ہیں۔
بارش کی وجہ سے کھیل ختم ہونے کی صورت میں سپر 8 راؤنڈ کی ٹاپ ٹیم ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔
یاد رہے بھارتی ٹیم سپر 8 مرحلے میں بغیر کسی شکست کی وجہ سے سر فہرست رہنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسری پوزیشن پر موجود تھی۔