Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پاکستان سپر لیگ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کیلئےغیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ  ٹریڈ ونڈو کیلئے رجسٹریشن کے عمل کو کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے اپنے فرنچائز مالکان، تجارتی شراکت داروں اوراسٹیک ہولڈرز کیساتھ مل کر ہم نے ایک طویل اور کامیاب سفر کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی 10 واں سیزن سب کیلئے مزید جوش و خروش لانے کا وعدہ کرتا ہے اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیم شائقین کو بے مثال تجربات فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری جبکہ  کیٹگری کی تجدید کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا، پی ایس ایل 8 اپریل سے 19 مئی 2025 کے درمیان شیڈول ہے۔

Related posts

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کا تیسرا بڑا اسکور بنا ڈالا

Mobeera Fatima

پیرو: 22 سال سے لاپتا امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش برآمد

Mobeera Fatima

ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ ڈالر بڑھ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment