پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارشوں کا سلسلہ 12 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر،میانوالی، خوشاب اورنورپور تھل میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال،لاہور اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، بارش کی وجہ سے مختلف حادثات میں سترہ افراد زخمی ہوئے۔
آج بھی اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب بالائی سندھ کے بعض مقامات پر بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے،