Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 18 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادہلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 840 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 156 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 17 ہزار 316 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related posts

وطن عزیز کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے، مریم نواز

Mobeera Fatima

26ویں ترمیم کا اصل مسودہ منظور ہو جاتا تو آئین اور پارلیمنٹ تباہ ہوجاتے، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، لاہور کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment