Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سندھ ہائیکورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ جب ترمیم ہوئی نہیں تو عدالت کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ترمیم سے پہلے کیسے تعین کریں ترمیم قانون کے مطابق ہو رہی ہے یا نہیں؟

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ اسمبلی میں لایا گیا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تو آپ درخواست لے کر یہاں آ گئے؟۔ اسمبلی میں بیٹھے 24 کروڑ عوام کے منتخب نمائندے ہیں۔

عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سپریم کورٹ کی ججمنٹ پڑھی ہے؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ ججمنٹ پڑھی ہے۔a

Related posts

سپریم کورٹ ، مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

admin

خیبر پختونخوا ، نگران دور میں بھرتی 6 ہزار سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

آئیں !یومِ آزادی پر یہ تہیہ کریں کہ ہم لوگ ایک ہیں، ارشد ندیم

Mobeera Fatima

Leave a Comment