Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

غیر قانونی بھرتی کیس، پرویز الہٰی کو لاہور ہائیکورٹ سے ریلیف، ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی۔

چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

سماعت کے دوران پریز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کا کہنا تھا کہا اینٹی کرپشن نے مقدمہ دو سال کی تاخیر سے درج کیا۔ کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم پرویز الہٰی نے وصول نہیں کی۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرویز الہٰی کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں تھا، اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔

اس پر وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ پرویز الہٰی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا، پرویز الہٰی 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related posts

مریم نواز سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ، اشتراک کار مستحکم بنانے پر اتفاق

Mobeera Fatima

کانگریس سینٹر تاشقند آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر

Mobeera Fatima

گدھا ، بھینس یا پھر گائے ؟ گوشت کا پتہ چلانے کیلئے لیبارٹری قائم

Mobeera Fatima

Leave a Comment