Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کچے کے ڈاکوؤں سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں، معاشرے کو منشیات کے زد میں نہیں آنے دیں گے، کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مقابلے جاری ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، لوگ زیادہ دھوپ اور گرمی میں گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، منشیات فروشی کے الزام میں متعدد لوگ گرفتار کیے ہیں۔ منشیات کی روک تھام کے لیے آپریشن سنجیدگی سے چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات کا عادی بنایا جارہا ہے جس کے لیے اسکولوں میں بچوں کے رینڈم ٹیسٹ کررہے ہیں۔ جہاں ضرورت پڑرہی ہے معاونت کے لیے رینجرز موجود ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیسٹ سے حکومت کو منشیات فروشوں تک رسائی میں آسانی ہوگی۔ ایکسائز اور اے این ایف منشیات کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہی ہیں، محکمہ صحت کے تعاون سے مختلف جگہوں پر کیمپ قائم کیے جارہے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت ایسے ہتھیار خریدنا چاہتی ہے جس سے کچے کے ڈاکوؤں سے لڑا جائے۔ پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لیے وفاق کو خط لکھا ہے، پولیس کو جدید ہتھیارچلانے کے لیے تربیت دی جائے گی.

Related posts

دنیا کا بڑا جہاز کراچی میں لنگر انداز ہو گیا

admin

خیبر پختونخوا حکومت کا بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

Mobeera Fatima

اپوزیشن اتحاد کا 27 اگست کو جلسہ کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment