Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

شیخ جعفر مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جعفر مندوخیل بلوچستان کے 24 ویں گورنر بن گئے ہیں۔

حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے نامزد گورنر شیخ جعفر خان سے حلف لیا.

حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی شریک ہوئے جبکہ  تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، سیاسی شخصیات اور حکام نے بھی شرکت کی۔

تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا،صوبے کےمسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی، صوبے میں گورننس کےحوالے سے بہتری کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے سے علم نہیں، اگر سکیورٹی مقاصد کے لیے لگائی جا رہی ہے تو اچھی بات ہے۔

Related posts

زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران 2.375 ارب ڈالر کا اضافہ

Mobeera Fatima

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال کو ڈائٹ پلان قرار دے دیا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے 648 اسکولوں کو جزوی نقصان ، 34 مکمل تباہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment