Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حامد خان کی چیف جسٹس کے عہدے کی مدت فکس کرنے کی ممکنہ آئینی ترمیم کی مخالفت

پی ٹی آئی رہنما اور سینئر وکیل حامد خان نے چیف جسٹس کے عہدے کی مدت فکس کرنے کی ممکنہ آئینی ترمیم کی مخالفت کردی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور پوری وکلا برادری اس ترمیم کی مخالفت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی چیف جسٹس صاحبان کو توسیع دینے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں مگر وکلا برادری نے ہمیشہ مخالفت کی، ایسی ترامیم کا مقصد عدلیہ میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

سینئر وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ کچھ ججوں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے، کچھ کو خوش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Related posts

سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دے دیا

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

بھارتی جارحیت سے کہاں کہاں شہادتیں ہوئیں، ترجمان پاک فوج نے تفصیلات بتا دیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment