Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

سعودی عرب کا کثیرالملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کی جانب اہم قدم، 43 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

ریاض: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کثیرالملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام سے متعلق ایک اہم بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کی، جس میں بحری سلامتی کو درپیش چیلنجز اور مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق اجلاس میں 43 ممالک کے سربراہانِ عملہ اور نمائندوں کے علاوہ سعودی عرب میں تعینات یورپی یونین کے وفد نے شرکت کی، جبکہ مجموعی طور پر 51 ممالک اور تنظیموں نے براہ راست یا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔

اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے پیش کیے گئے کثیرالملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کے اقدام پر غور کیا گیا، جس کا مقصد بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ، سمندری سلامتی کے فروغ اور بحری خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہے۔

شرکا نے تجارتی جہازوں، توانائی بردار ٹینکروں اور بحری بنیادی ڈھانچے کو درپیش خطرات، بحری راستوں کی حفاظت اور عالمی سپلائی چینز کے استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Related posts

پاکستان کا عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا اعلان

Mobeera Fatima

امریکا ایران مذاکرات ، امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف اور عباس عراقچی سوئٹرز لینڈ جائیں گے

Mobeera Fatima

برطانیہ میں تین دن کے لئے شدید برفباری کی وارننگ

Mobeera Fatima

Leave a Comment