Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ترک حکومت نے بیزینٹائن چرچ آف سینٹ سیویئر اِن کورا کو مسجد میں تبدیل کردیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول میں موجود ایک اور مشہور چرچ بیزینٹائن چرچ آف سینٹ سیویئر اِن کورا کو مسجد میں تبدیل کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان نے اگست 2020 میں اس چرچ کو مسجدمیں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس بات کا باقاعدہ اعلان آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان دونوں تاریخی عبادت گاہوں کا شمار اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ورثے میں ہوتا ہے اور دونوں کی مساجد میں تبدیلی کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی نے سراہا ہے۔

یاد رہے کہ جب رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجدمیں تبدیل کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تو پوپ فرانسس نے ان کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ان دونوں عبادت گاہوں کو خلافت عثمانیہ کے ختم ہونے کے بعد کئی دہائیوں قبل میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

Related posts

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی

Mobeera Fatima

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

سعودی شادی میں سونے کے بسکٹ؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment