Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ایران کے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید

ایران کے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

ایران کے سرکاری اخبار کے مطابق چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے مقدمے کی سماعت کے بعد سابق وزیر زراعت جواد ساداتی کو تین سال قید کی سزا سنائی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر رہے ، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر پر مویشیوں کی خرید و فروخت کے ایک مبینہ اسکینڈل کی بنیاد پر کیس چلایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 10 افراد کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔

Related posts

ترک حکومت نے بیزینٹائن چرچ آف سینٹ سیویئر اِن کورا کو مسجد میں تبدیل کردیا

admin

ایشیا کپ 2025: تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے

Mobeera Fatima

پاکستانی عازمین کیلئے حج ایپ متعارف کروا دی گئی جسے ہر حاجی کیلئے ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی

admin

Leave a Comment