Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس کی بڑی چھلانگ ، بابر کی بھی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی،ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست سے قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں اتار چڑھاؤآیا۔

ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی ترقی ہوئی،بابر اعظم ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں چار درجہ ترقی سے 15 ویں نمبر پر آگئے،وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آٹھ درجہ تنزلی سے ٹاپ ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ، وہ 18 ویں نمبر سے 26 ویں نمبر پر چلے گئے۔

رینکنگ میں سعود شکیل کی تین درجہ تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ 23 ویں نمبر پر آگئے،سلمان علی آغا چار درجہ تنزلی سے 32 ویں نمبر پر پہنچ گئے،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں محمد عباس نے بڑی چھلانگ لگائی ،نئی رینکنگ میں وہ  9 درجہ ترقی کے بعد 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے،نعمان علی کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے،ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ہے۔

ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بابر اعظم کی چھٹی اور سلمان آغا کی سولہویں پوزیشن برقرار ہے،نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے،بھارتی کپتان شبمن گل ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں ایک درجہ ترقی سے پہلے نمبر پر آگئے۔

 

Related posts

آسٹریلیا، انگلینڈ ہوم ٹیسٹ سیریز میں خراب وکٹوں کی ذمہ داری بابر اعظم پر عائد ہوتی ہے، رمیز راجا

Mobeera Fatima

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ شکست دے سکتے ہیں، امریکی فاسٹ باؤلر

Mobeera Fatima

الزامات ثابت نہ ہو سکے ، برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج

Mobeera Fatima

Leave a Comment