Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے مزید 93 پاکستانی بے دخل

سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ملکوں سے اڑتالیس گھنٹوں میں مزید 93 پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بے دخل ہونے والے 93 پاکستانیوں میں چھ بلیک لسٹ بھی شامل ہیں، امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے چار پاکستانی بلیک لسٹ اور ویزا ختم ہونے پر ایک، کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 24 پاکستانیوں کو اڑتالیس گھنٹوں میں ڈی پورٹ کیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق عمان سے 3 پاکستانی بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا جبکہ ملائیشیا سے ایک پاکستانی کو ناپسندیدہ قرار دے کر ڈی پورٹ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی کو بلیک لسٹ، منشیات اور شراب نوشی پر تین، مقررہ مد ت سے قیام پر دو اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

سنگاپورمیں پاسپورٹ گمشدگی پر ایک پاکستانی، موزمبیق سے ایک پاکستانی، عراق میں مدت سے زائد قیام پرچار، دیگر الزام پر دو پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

قطر سے تین مفرور اور جنوبی افریقہ میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے ایک اور ناپسندیدہ قرار دے کرایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

Related posts

لائسنس جاری کرنیکا عمل شروع ، صارفین براہِ راست وی پی این فراہم کنندگان سے سروسز حاصل کر سکیں گے

Mobeera Fatima

دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

Mobeera Fatima

اس سے بڑھ کر مایوسی نہیں ہو سکتی، ہم 20 کیا 10وکٹیں بھی نہیں لے رہے: شان مسعود

Mobeera Fatima

Leave a Comment