Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سرگودھا، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکارشہید، 2زخمی

سرگودھا، منشیات فروشوں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکارشہید،2 شدید زخمی ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے منشیات فروش ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں میں سب انسپکٹراورایلیٹ کانسٹیبل شامل ہیں، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

منشیات فروش ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے آر پی او سرگودھا  سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتارکے قانون کے کہٹرے میں لایا جائے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت پہلی بار 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے تولہ ہو گئی

Mobeera Fatima

فخر زمان مکمل فٹ، پی ایس ایل کھیلیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment