Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

آٹے کی قلت، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ

فلور ملز کی ہڑتال کی وجہ سے آٹے کی قلت پیدا ہو گئی ہے، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔

آٹا ملز کی ہڑتال نے نان روٹی ایسوسی ایشن کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، لاہور میں ہڑتال کی وجہ سے تندروں پر آٹے کی قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 3 روز سے تندوروں پر آٹے اور میدے کی سپلائی بند ہے،ایسوسی ایشن نے آٹا ملو ں کی ہڑتال پر آج شام اجلاس طلب کر لیا ہے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر آٹا ملز نے ہڑتال ختم نہ کی تو مجبوراً تندور بند کرنا پڑیں گے،واضح رہے کہ ملک بھر میں آٹا ملز مالکان نے تین روز سے ہڑتال کر رکھی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹا ملز ایسوسی ایشن کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، آٹا ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی آٹے کا کاروبارکرنے والے بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں، حکومت کسی بھی معاملے میں آٹا ملز مالکان کو اعتماد میں نہیں لیتی، احتجاج کا سلسلہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

Related posts

تاجر دوست ایپ میں 2 ماہ کے دوران 23 ہزار سے زائد تاجر رجسٹرڈ

admin

شہدا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

کورکمانڈر بہاولپور کا اسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت، اہل خانہ سے اظہار یکجہتی

Mobeera Fatima

Leave a Comment